سری نگر// وادی کشمیر میں کئی روز سے جاری شدت کی گرمیوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے سنیچر کوموسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 11 جولائی سے 15 جولائی تک بارشیں متوقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران 11 اور 14 جولائی کو موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔