سرینگر// جموں و کشمیر میں جمعرات کو شبانہ درجہ حرارت معمول سے اوپر درج کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ جموں و کشمیر گرمائی راجدھانی سری نگر میں گزشتہ رات کی طرح کم سے کم درجہ حرارت 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سال کے اس وقت کے دوران سری نگر کے لیے درجہ حرارت معمول سے 2.7 ڈگری زیادہ تھا۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار کے مطابق فی الحال موسم میں کوئی خاص تبدیلی متوقع نہیں ہے۔