سری نگر// وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ زمستانی ہواؤں کے زور نے لوگوں کی راتوں کی نیندیں حرام کرکے رکھ دی ہیں۔
مشہور سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ وادی کی سرد ترین جگہیں رہیں جہاں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 11.6ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر میں 16 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران دن کے درجہ حرارت میں بہتری متوقع ہے جبکہ رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں گرواٹ درج ہونے کا ہی امکان ہے۔
وادی میں مطلع صاف رہنے کے باعث شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے کافی نیچے گر گیا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگریس ینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سری نگر میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔