سری نگر// وادی کشمیر میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں بتدریج بہتری واقع ہونے سے لوگوں کو راحت نصیب ہو رہی ہے اور معمولات زندگی اپنی رفتار پکڑنے لگے ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں پیر کو 42 دنوں کے بعد دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 11.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں بتدریج بہتری واقع ہو رہی ہے جس سے لوگوں کو راحت نصیب ہو رہی ہے۔