جموں //ریاستی سرکار نے کہا کہ کشمیر وادی میں پچھلے تین برسوں کے دورا ن جنگجویانہ کارروائیوں میں 185سیکورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوئے ہیں ۔بی جے پی رکن ایم ایل سی رمیش اروڑہ کے ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیر وادی میں جنگجویانہ کارروائیوں کے دوران 185 فورسز اہلکار گذشتہ تین برسوں میں ہلاک ہوئے ہیں ۔اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے سرکار نے کہا کہ 2017میں 78اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ 2016میں 74اور 2015میں 43اہلکارہلاک ہوئے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ 2015میں 32 فورسز اور 10ایس پی او اور پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ۔2016میں58سیکورٹی فورسز اور 16پولیس اور ایس پی او اہلکار ہلاک ہوئے ۔2017میں 48سیکورٹی اور 30پولیس اور ایس پی او اہلکار ہلاک ہوئے۔حکومت کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کو سرکار کی جانب سے ہر ممکن امداد فراہم کی جاتی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے دوران ڈیوٹی ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کے بچیوں کو پولیس پبلک سکولوں میں ایس آر او 43کے تحت فری سکالر شپ اور مفت سکولنگ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔