سرینگر/پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سوموار کوایک بار پھر کشمیر مسئلہ کے حل کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ وہ شخص امن کے بوبل انعام کا حقدار ہے جو اس دیرینہ مسئلہ کو حل کرے گا۔
عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ''میں امن کے نوبل انعام کا حقدار نہیں۔ نوبل انعام کا مستحق وہ شخص ہو گا جو کشمیری عوام کی امنگوں کی روشنی میں تنازعہ کشمیر کا حل تلاش کرے گا اور برصغیر میں امن و انسانی ترقی کی راہ ہموار کرے گا''۔
پاکستانی وزیر اعظم، کو امن کانوبل انعام دینے کے حق میں ایک قرار داد پاکستانی قومی اسمبلی میں حال ہی میں پاس کی گئی تھی۔
یہ قرار داد بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ کشیدہ ترین حالات میں عمران خان کے ''مثبت رول'' کے تناظر میں پیش اور پاس کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ عمران خان جنگ کے بجائے مفاہمت کے زور دارحامی ہیں۔