بارہمولہ// ضلع بارہمولہ کے ڈاک بنگلہ مےں سنےچر کو رضا کار تنظیم ہیو من ایڈ سو سائٹی کشمیر نے سماج کے مختلف شعبہ جات مےں نماےاں کارکردگی دکھانے والے افراد کو اعزاز ات سے نوازا ۔اس سلسلے مےں اےک تقرےب کا انعقاد کےاگےا ۔تقرےب مےں ممبر اسمبلی بارہمولہ جاوےد حسن بےگ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ مہمان ذی وقار ممبر اسمبلی رفےع آباد ےاور دلاور مےر ، ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر ناصر احمد نقاش، ڈائرےکٹر اسکول اےجوکےشن کشمےر جی اےن ےتو تھے ۔اس موقع پر ممبر اسمبلی بارہمولہ جاوےد حسن بےگ نے ذِی حس لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سماجی بدعات کے خلاف صف آرا ہوجائیںانہوںنے اِدارہ ہیومن ایڈ سوسایٹی کی ان کوششوں کی سراہنا کرتے ہوئے اس ادارہ کو شمالی کشمیر کا ایک بہترین اِدارہ قرار دیا۔ضلع ترقےاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر ناصر احمد نقاش نے کہا کہ ہر اےک شخص کو انفرادی طور پر سماج کی بہبود اور فلاح کےلئے آگے آنا ہوگا ۔ڈائرےکٹر اسکول اےجوکےشن کشمےر جی اےن ےتونے کہا کہ رضا کار تنظےموں کو تعلےمی اداروں مےں رائج فلاحی اسکےموں مےں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ لوگوں کو فائدہ پہنچے۔تنظیم کے چیئرمےن نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ اس تقرےب کا مقصد سماج کے مختلف شعبہ جات مےںنماےاں کارکردگی انجام دےنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔تقرےب کے دوران کشمےر عظمیٰ کے نامہ نگاربرائے بارہمولہ فیاض بخاری کو عوامی مسائل اُجاگر کرنے پر اعزاز سے سرفرازکیا گےا۔