جموں//تعمیر ات عامہ کے وزیر نعیم اختر نے ایوان زریں میں محمد یوسف بٹ کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں 1306.47کروڑ روپے لاگت والے 99 سی آر ایف(سنٹرل روڈ فنڈ) پروجیکٹ منظور کئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان پروجیکٹوں پر اب تک 378.18کروڑ روپے صرف کئے گئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ 27پروجیکٹ مکمل کئے جاچکے ہیں جبکہ 72پروجیکٹ تکمیل کے مختلف مراحل سے گزر رہے ہیں۔وزیر نے حکیم محمد یاسین کی توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کُلبُگ سے ہند زن تک ڈیڑھ کلو میٹر لمبی سڑک پر اس وقت روڑی بچھائی جا رہی ہے ۔ وزیر نے کہا کہ اس سڑک پر مختلف مقامات پر گڈھے پیدا ہوئے ہیں جن کی مرمت کا کام عنقریب شروع کیا جائے گا ۔