سرینگر/سرینگر۔جموں شاہراہ کو منگل کے روز یکطرفہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق آج گاڑیوں کو جموں سے سرینگر آنے کی اجازت ہوگی اور کسی بھی گاڑی کو مخالف سمت میں چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہ پر درماندہ سبھی گاڑیوں کو نکالا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضروری اشیاء لیکر مال بردار گاڑیاں وادی کی طرف رواں دواں ہیں جہاں گذشتہ کچھ عرصہ سے ان کی شدید قلت پائی جاتی ہے جس کی واحد وجہ مذکورہ شاہراہ کا اکثر دنوں بند رہنا ہے۔