سرینگر//بارہمولہ سے بانہال تک چلنے والی ریل سروس دو روز کیلئے معطل کی گئی ہے۔
حکام نے منگل کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام کورونا وبا کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے اور اس کے تحت مذکورہ سروس21اور22جولائی کو معطل رہے گی۔
یاد رہے کہ بدھ کو جموں کشمیر میں عید الاضحی منائی جارہی ہے۔