جموں//خزانہ ، محنت و روزگار اور تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ نظر ثانی شدہ اشتہاری شرحوں کی عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے اخبارات کی زمرہ بندی دو مہینوں کے اندر مشتہر کی جائے گی۔وزیرنے کہا کہ حکومت اخبارات کے صنعت کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔بخاری نے ان باتوں کا اِظہار کشمیر ایڈیٹرس گلڈ ، اور خزانہ اور اطلاعات محکموں کے افسروں کی ایک مشترکہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔خزانہ کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری، سیکرٹری انفارمیشن ڈاکٹر عبدالرشید ، ناظم اطلاعات منیر الاسلام ، ایڈیشنل کمشنر کمرشل ٹیکسز انو ملہوترہ اور خزانہ اور اطلاعات کے دیگر افسران میٹنگمیںموجود تھے۔کشمیر ایڈیٹرس گلڈ کی سربراہی گلڈ کے صدر فیاض احمد کلوکے علاوہ بشیر منظر ، طاہر محی الدین ، مسعود حسین اور سجاد حیدر نے میٹنگ میں شرکت کی۔