سوپور / /سوپور کے دو نوجوانوں کو بالی ووڈ فلم ’’ “سرفیرا”میں موسیقی کے ڈایریکٹر کے طور پر اپنا کردار ادا کرنے کا موقعہ مل گیا ہے۔ 6دسمبر کو ممبئی میں منعقد ہوئی ایک فلمی تقریب کے دوران فلم کے ڈائریکٹرموکیش پراجاپتی نے سوپور سے تعلق رکھنے والے نعیم اشرف اور شبیر احمد کے نام فلم میں موسیقی کے ڈائریکٹر کے طورپر پیش کیا ۔معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ کشمیری نوجوان پچھلے 20برسوں سے کشمیری موسیقی میں اپنا بہترین کردار ادا کر چکے ہیں اور انہوں نے کئی ایک کشمیری گیتوں کی ایلبم بھی تیار کی ہے۔2برس قبل دونوں نوجوان کام کرنے ممبی چلے گئے تھے جہاں وہ چھوٹی تقریبات میں حصہ لیتے تھے ،تاہم اب دونوں نوجوانوں کی قسمت چمک گئی ہے اور انہیںبالی ووڈ فلم ’’ “Sarfira”میں موسیقی کے ڈایریکٹر کے طور پر اپنا کردار ادا کرنے کا موقعہ مل گیا ہے۔دونوں کشمیری نوجوانوں نے کہا ہے کہ ، وہ اپنی آنے والے فلم کو ایک بڑی ہٹ بنانے کے کیلئے پر اُمید ہیں۔