کشتواڑ//ضلع کشتوار کے مغل میدان ،کُدیا ،چھاترو کے لوگوں نے کشتواڑ ۔چھاترو سڑک ،جو کہ کشتواڑ۔سنتھن ٹاپ۔ اننت ناگ قومی شاہراہ کے درمیان ہے کی فوری طور مرمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اُنہوں نے کہا ہے کہ یہ سڑک نہایت ہی خستہ ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ان لوگوں نے کہا ہے کہ انتظامیہ نہ صرف اس روڈ کو تعمیر کرنے میں ناکام رہی ہے بلکہ سنتھن ٹاپ تک اس پر تارکول بچھانے میںبھی ناکام رہی ہے۔ مقامی لوگوں کے ایک وفد نے کشمیر عظمیٰ کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ انتظامیہ اس سڑک کی مرمت کرنے میں ناکام رہی ہے،جوکہ اس خطہ کی شہہ رگ ہے۔وفد نے بتایا کہ بندرا بن کشتواڑ سے بس اسٹینڈ تک کی 25 کلو میٹر سڑک خستہ حالی کی شکار ہوئی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو پیدل چلنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے،خصوصاً مریضوں کو ہسپتال لیجانے میں۔وفد نے مزید بتایا کہ س شاہراہ پر سینکڑوں پرائویٹ و کمرشل گاڑیاں بشمول ایمبولینسز چلتی ہیںلیکن متعلقہ ایجنسیوں نے ا س سڑک سے بولڈر،بڑے بڑے پتھر ،کیچڑ ہٹانے میں ناکام رہی ہے،جسکی وجہ سے یہ سڑک ہی سُکڑ گئی ہیاور یہ سڑک اب فقط ایک ہی گاڑی کے استعمال کے لئے رہی ہے۔وفد نے کہا کہ بارشوں کے موسم میں یہ سڑک ناقابل استعمال بن جاتی ہے۔سڑک کی خستہ حالی سے سا سڑک پر سڑک حادثہ کا خطرہ ہمیشہ رہتا ہے،نیز اس سے گاڑیوں کی حالت بھی خراب ہو جاتی ہے۔مقامی باشندہ دونی چند نے سرکار سے اس سڑک کی فوری مرمت کرنے اور بٹوت، کشتواڑ شاہراہ کو فوری طور مرمت کرنے کے لئے ضروری اقدام کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ خطہ کے عوام کو راحت نصیب ہو ۔