کشتواڑ//کشتواڑ۔سنتھن ۔اننت ناگ قومی شاہراہ 6 مہنے تک بند رہنے کے بعد 3جون سے دوبارہ آمد و رفت کے لئے کھولی جارہی ہے۔ اس شاہراہ سے برف ہٹناے کا کام زوروں پر ہے۔ایک سرکاری اہلکار کے مطابق کشتواڑ۔سنتھن ۔اننت ناگ قومی شاہراہ پر سے برف ہٹانے کا کام زور و شور سے جاری ہے ا ور توقع ہے کہ شاہراہ کو 3 جون 2017کو دوبارہ گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے کھولا جائے گا۔اُنہوںنے بتایا کہ کشتواڑ کی طرف سے ابی ہم دو کلومیٹر سنتھن ٹاپ سے دور ہیں جبکہ اننت ناگ کی طرف سے ہم پہلے ہی سنتھن ٹاپ تک پہنچ گئے ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ گُذشتہ سال ماہ نومبر میں اس شاہراہ پر بھاری برفباری کی وجہ سے ٹریفک کو بند کیا گیا تھا اور اب چھ مہینے گُذر جانے کے بعد بحال کی جارہی ہے۔