کشتواڑ// ضلع کشتواڑ میں المناک سڑک حادثے میں 6 لوگوں کی موت جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کشتواڑ سے پچاس کلومیٹر کی دوری پر واقع علاقہ کیشوان کے ناگنی گڑھ میں جمعرات شام پانچ بجے کے قریب ایک مسافر گاڑی سڑک سے لڑک کر کھائی میں جاگری ۔
حادثے میں کی6افراد کی موت واقع ہونے ہوئی ہے، جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق ایکو گاڑی کشتواڑ سے کیشوان کی طرف جارہی تھی کہ کیشوان سے چند کلومیٹر پیچھے ناگنی گڑھ میں حادثہ کا شکار ہوکرسڑک سے دو سو فٹ نیچے کھائی میں جا،گری جس میں 6 افراد کےہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
زخمی شخص شخص کو علاج و معالجے کیلئے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیاہے
حادثہ کی خبر ملتے ہی مقامی لوگ مقامی رضاکار تنظمیوں نے بچاو کاروائی عمل میں لائی ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں تازیہ برفباری ہوئی ہے جسے سڑک پر پھسلن پیدا ہوئی ہے