کشتواڑ//کشتواڑ کے یوتھ کانگریس کے ترجمان رندیپ بھنڈاری نے کشتواڑ میں بجلی کی ناقص کارکردگی کے لئے محکمہ بجلی کی سخت نکتہ چینی کی ہے۔ایک پریس بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کشتواڑ کو بجلی پیدا کرنے کا ایک مرکز کہا جا رہا ہے ،جہاں پر کئی علاقوں میں بجلی کو پرائیویٹ ایجنسیوں کے ہاتھوں میں سونپا ہے تاہم علاقہ میں ابھی بھی بجلی کی کٹوتی ہو رہی ہے جس سے لوگوں کو کافی پریشانیاں ہوتی ہیں ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اس معاملہ میں مداخلت کرنے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ امور صارفین و رسدات کو چاہیے کہ وہ کشتواڑ اور اسکے دور افتادہ علاقوں اور برف سے بھرے ہوئے علاقوںمیں اشیائے ضروریہ کی دستیابی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسکی مناسب تقسیم کاری یقینی بنائے۔انہوں نے ضلع کے پہاڑی علاقوں جیسے کہ مڑواہ، واڑون،دچھن، پاڈر، ناگسینی، چھاترو ،بونجواہ و دیگر علاقوں میں راشن کا کوٹہ فراہم کر نے کی درخواست کی ہے۔۔