عاصف بٹ
کشتواڑ// بدھ کی رات ہوئی موسلادھار بارشوں کے سبب کشتواڑ ضلع میں سنتھن کشتواڑ قومی شاہراہ پر خانپورہ کے قریب سیلابی ریلا آنے کے سبب متعدد مکانات و گاڑیوں کو نقصان پہنچاہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح ڈیڑھ پیٹھ کے خانپورہ نالے میں اچانک سیلابی ریلا آیا جسے مٹی کے تودے و پتھر قومی شاہرہ پر گرآے جسکے سبب متعددرہائشی مکانات و گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچاہے وہیںکشتواڑ کو ضلع اننت ناگ سے جوڑنے والی قومی شاہراہ پر بھی آمدورفت متاثر ہوا ہےجسے کئی گھنٹوں کی کڑی مشقت کے بعد آمدورفت کیلئے بحال کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک رہائشی مکان و مدرسے کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ تین گاڑیاں بھی اسکی زدمیں آئیں جنھیں شدید نقصان پہنچا۔خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے تیسرے روز بھی ضلع کے سبھی تعلیمی ادارواں کو بند رکھنے کے احکامات جاری کئے جس کے پیش نظر آج ضلع بھر میں تعلیمی ادارے بند رہے۔