عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑمیں ضلع انتظامیہ کی نظروں کے بالکل قریب اور ضلع ہیڈکوارٹر سے محض چھ کلومیٹر کی دوری پرکمپارٹمنٹ نمبر 60 شالیمار میںپچھلے کئی سال سے غیر قانونی کانکنی کی جارہی ہے اور کوئی بھی اس معاملے کی طرف نہیں دیکھ رہا ہے اور محکمہ جنگلات اس پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ محکمہ کان کنی و پولیوشن کنٹرول بورڈ بھی اس معاملے پر خاموش تماشائی بنا ہواہے اور ضلع میں کان کنی کی سرگرمیوں اور پاور پرو جیکٹس کی تعمیراتی کمپنیوں کے ذریعہ پیدا ہونے والی آلودگی پرنظر رکھنے کے بجائے دفتر سے ہی کام چلارہاہے۔ ضلع بھر میں مختلف مقامات پر کانکنی ہورہی ہے اور متعلقہ محکمہ کاروائی کرنے کے بجائے خواب غفلت میں سویا ہواہے اور اگر اسطرح کانکنی جاری رہی تو آنیوالے وقت میں پوری پہاڑی کھسک جائیگی جسے ضلع کی عوام کو بھاری نقصان اٹھانا پڑیگا۔مقامی لوگوں نے ایل جی ، ڈویژنل کمشنر جموں و ڈی سی کشتواڑ سے اس معاملے پر کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے اور اسے فوری طور بند کرنے کا مطالبہ کیاہے۔