کشتواڑ// فوج نے کشتواڑ کے نوجوانوں کے لئے مغل میدان میں موبائیل مرمت کرنے کے ایک کورس کا انعقاد کیا۔اس کورس میں کل ملا کر چھاترو،دیدپیٹھ، اور بھاندر کوٹ کے18سے30سال کی عمر کے 30بیروز گار نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی۔اس سلسلہ میں منعقدہ افتتاحی تقریب پر تقریباً 60مقامی لوگوں نے شرکت کی۔دو ماہ کے اس تربیتی کورس میں تربیت فراہم کرکے نوجوانوں کو اپنا روزگار پیدا کرنے کے لائق بنایا جا سکے گا۔تربیت مکمل ہونے کے بعد تجربہ کی سرٹفیکٹ بھی تربیت حاصل کرنے والوںمیں تقسیم کی جائیں گی۔مقامی لوگوں اور نوجوانوں نے فوج کی اس پہل کی کافی سراہنا کی او نوجوانوں کو اپنا روز گار کمانے کے لائق بنانے پر ایسا منفرد پیلٹ فارم مہیا کرنے کی سراہناکی۔