عاصف بٹ
کشتواڑ // ضلع کشتواڑ کے پلماڑ پتھمالہ علاقے میں بدھ کو قریب ساڈھے چار بجے علاقے میں قائم مدرسہ اسرار العلوم میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مدرسے کہ دوسری منزل سے اچانک آگ نمودار ہوئی جسے یہ منزل مکمل طور پر خاکستر ہوگئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے وہاں زیرتعلیم بچوں کے بستروں کپڑوں کے علاوہ قرآن پاک و دیگر دینی کتب بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئی اگرچہ فوری طور مقامی لوگوں نے بچائو کارروائی کا عمل شروع کیا تاہم علاقے میں فائر سروس عملہ نہ ہونے کے سبب آگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔جسکے بعد ضلع ہیڈکواٹر سے فائراینڈ ایمر جنسی سروس کی گاڑیوں کو روانہ کردیاگیا اور کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایاجاسکا۔حکام نے بتایا کہ فوری طور آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا تاہم پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔ا س مدرسے میں قریب 55 بچے زیرتعلیم تھے جنھیں مقامی لوگوں نے باحفاظت نکالا تاہم وہاں موجود انکا سامان و دیگر کتابیں جل کر خاکستر ہوگئی۔ گزشتہ دس روز کے اندر ضلع میں مدارس کے اندر آگ کی واردات کا دوسرا واقعہ ہے جس پر مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ پایاجارہاہے۔ اُسے قبل چھاترو کے مدرسہ سراج العلوم کی عمارت جل کر خاکستر ہوئی تھی۔مقامی لوگوں نے اس معاملے میں علی سطح تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔