کشتواڑ// گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول اور گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول کشتواڑ کے طلباء نے آج سابق صدر پیپلز ڈیمو کرٹیک سٹوڈنٹس یونین مدثر آہنگر کی سربراہی میںعصمت دری کے ملزم کے خلاف گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑ سے بس سٹینڈ ،ہڈیال ڈاک بنگلہ کشتواڑ تک ایک پُرامن احتجاجی ریلی نکالی۔ طلباء مطالبہ کررہے تھے کہ عصمت دری کے ملزم اشتیاق حسین حجام کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔انہوں نے ملزم کے ساتھ سماجی بائیکاٹ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ طلبا نے ضلع انتظامیہ کشتواڑ اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ کشتواڑ کے کالجوں اور سکولوں کے طلبا کو بھر پور تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ مستقبل میںاس قسم کے واقعات نہ ہونے پائیں۔