کشتواڑ//کشتواڑ ضلع کے گیارویں اور بارہویں طلاب کیلئے فوج نے ٹیچنگ کئیر پرائیویٹ لمیٹڈ کے اشتراک سے 02 جنوری 2018
سے 29 جنوری2018 تک فزیکس اور کیمسٹری اسٹریموں کے لئے آن لائن کوچنگ کلاسز شروع کئے ہیں،جن سے ضلع کے طلاب کو کافی فائدہ ہوگا۔یہ کلاسزش سرمائی تعطیلات کے دوران منعقد کئے جا رہے ہیں۔جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ضلع کے طلاب کو ملک کے مختلف حصوں کے تدریسی عملہ کے ساتھ رابطہ کرنے میں سہولیت ہوگی اور ان سے سوالات پوچھ کر جوابات حاصل کرکے اچھی اور معیاری تعلیم کے لئے اپنے جانکاری میں اضافہ کر سکتے ہیں۔فوج کی یہ پہل ضلع کے طلاب کو جانکاری میں اضافہ کرکے انکوبااختیار بنا کر انہیں ایک ذمہ وار اور کامیاب شہری بنانا ہے، جس سے وہ سماج اور ملک کے لئے اپنا حصہ ادا کر سکتے ہیں۔طلاب اور ان کے والدین نے فوج کی اس پہل کی سراہنا کی اور کہا کہ اس سے طلاب کو اپنا مستقبل سنوارنے میں مدد ملے گی اور اس طرح سے فوج اور مقامی نوجوانوں کے درمیان رشتہ مستحکم ہو جائیں گے۔