کشتواڑ//واڑون کے آفتی علاقے کے متعدد گائوں کے لوگوں نے محکمہ صحت عامہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محکمہ نے انہیں گذشتہ کئی ماہ سے پانی کی سپلائی نہیں دی ہے جس کی وجہ سے انہیں سخت پریشانیوںکا سامنا ہے نے محکمہ سے فوری طور سے معاملہ کو سلجھانے کا مطالبہ کیا ہے۔گائوں والوں نے بتایا کہ انہوں نے پانی فراہم نہ کرنے کیلئے انتظامیہ کے خلاف کئی بار احتجاج بھی کیا ہے لیکن بد قسمتی سے انہوں نے اس طرف دھیان نہیں دیا ۔محکمہ صحت عامہ کے اڑیل رویہ پرافتی کے گائوں والوں نے محکمہ سے پانی کی فراہمی پر نظر ثانی کرنے کیلئے کہا ہے ورنہ وہ محکمہ کے خلاف سڑکوں پر اترنے کیلئے مجبور ہیں۔ایک مقامی رہائشی احد عبداللہ نے بتایا کہ ہمیں پانی کی سہولت سے محروم کیا جا رہا ہے اور بار بار التجا کے بائوجود متعلقہ محکمہ اور نہ ہی انتظامیہ نے ہماری مشکلات کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سیاسی اثر و رسوخ ولے افراد کو پانی فراہم کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مڑواہ اور واڑون کے پورے علاقے میں سڑک رابطہ نہیں ہے پانی کے ٹینکروں کی فراہمی ان کے گاؤں کیلئے نہیں ہو سکتی ہے۔ہم ایک کلو میٹر دور سے پینے کا پانی لانے کیلئے مجبور ہیں اور اب ہم انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے مجبور ہو گئے ہیں ۔دریں اثناء انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اور محکمہ صحت عامہ کے اہلکاروں سے جنگی بنیاد پر اس معاملہ پر غور کرنے کی اپیل کی ہے۔