سرینگر// کشتواڑ میں جمعرات کو ایک سکارپیو گاڑی کی زد میں آکردو لڑکیاں جاں بحق ہوئیں۔یہ حادثہ کشتواڑ کے چھترو روڑ پر پیش آیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ایک سکارپیو گاڑی نے مذکورہ لڑکیوں کو زد میں لاکر لقمہ اجل بنادیا جو ٹیوشن سینٹر سے گھر وں کی طرف لوٹ رہی تھیں۔
اس حادثے میں مزید تین افراد زخمی ہوگئے جن میں سکارپیو کا ڈرئیور بھی شامل ہے۔
حکام کے مطابق ڈرائیور سڑک پر پھسلن کی وجہ سے گاڑی کو قابو نہیں کرسکا۔
جاں بحق لڑکیوں کی شناخت 10سالہ آئینہ بانو دختر عبد الحمید اور20سالہ نصرینہ بانو دختر غلام محمد ساکنان ملچترکے طور ہوئی ہے۔