کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے ایس ایس پی راجندر کمار گپتا کے ہمراہ ضلع میں امن و ترقی کے لئے مرکزی معاونت والی سکیم کھیلو انڈیا کے تحت سپورٹس فیسٹول کا افتتاح کیا، جس کا اہتمام محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کشتواڑ نے کیا تھا ۔اس موقعہ پر اے ایس پی کشتواڑ ،سی ای او، سی اے ا و کے علاوہ دیگرضلع و سیکٹورل افسر بھی موجود تھے۔تقریب میں 22 سکولوں کے 654 طلاب بشمول 245 طالبات نے شرکت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کشتواڑ نے طلاب کو کھیلو انڈیا پروگرام میں شرکت کرنے کیلئے آگے آنے کو کہا۔انہوں نے طلاب سے نہ صرف قومی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنی ذہانت کا مظاہرہ کرنے کو کہا۔اس موقعہ پر انہوں نے بتایا کہ ضلع میں کھیلو انڈیا کے تحت مزید کھیل کے میدان تعمیر کئے جائیں گے،تاکہ دور افتادہ علاقوں کے طلاب بھی کھیلوں میں شرکت کر سکیں گے۔انہوں نے طلاب کو کھیلوں کے دوران سپورٹس مین شپ کا جذبہ پیدا کرنے کو کہا ۔ایس ایس پی کشتواڑ نے اپنے خطاب میں طلاب کو جوش و جذبہ سے کھیلوں میں شرکت کرنے کو کہا۔انہوں نے کہا کہ سویک ایکشن پروگرام کے تحت ہم مزید کھیلوں جیسے کہ سکاشاور لان ٹینس کو بھی ا ن میں شامل کریں گے ،انہوں نے دور دراز علاقوں میں انڈور سپورٹس پر زور دیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس ضلع میں 31اکتوبر 2018کو ایک دوڑ کا اہتمام کر رہی ہے۔ ڈی ایس ایس وائی او کشتواڑ دیوان چند نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے فراہم کئے جارہے تمام انتظامات کی تفصیل پیش کی۔سپورٹس فیسٹول میں کھیل جیسے کہ کھو کھو ،کبڈی ،والی بال، اور اتھلیٹکس بھی کھیلی گئی۔ بعد ازاں، ڈی سی نے فاتحین میں انعامات تقسیم کئے۔