عاصف بٹ
کشتواڑ //کشتواڑ کے ڈول علاقہ میں زیرتعمیر پاور پروجیکٹ کے اندر گینٹری کرین گرنے کے سبب کمپنی میں کام کررہے نوجوان کی موقعہ پر ہی موت واقع ہوئی۔ ذرائع کے مطابق یہ واقع دوپہر کو اُس وقت پیش آیا جب پاور پروجیکٹ تعمیر کررہی کمپنی ایل این ڈی پاور ہاوس کے باہر کام کررہی تھی جس کے دوران گینٹری کرین کا بڑا حصہ اچانک ٹوٹ کرگرگیاجس کے دوران اُس کی زد میں آکر کمپنی کا ملازم موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گیا ۔نوجوان کی لاش کو ضلع ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پرقانونی لوازمات کو مکمل کرنے کے بعد نعش کو آخری رسومات کیلئے ورثہ کے حوالے کردیا گیا ۔مرنے والے نوجوانوں کی شناخت پچیس سالہ امجد حسین ولد نظیریر حسین سکنہ ڈول کے طور ہوئی جو کمپنی میں بطور الیکٹریشن کام کررہاتھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔