کشتواڑ//سٹوڈنٹس ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے پیامبر ہیں۔ ان باتوں کا اظہار آج یہاں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے منعقدہ یک روزہ کنونشن سے ایم ایل سی فردوس ٹاک نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے سٹوڈنٹس کو ریاست جموں و کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور امن کا ایک حصہ بننے پر زور دیا ۔کنونشن کاانعقاد ضلع کشتواڑ کے سٹوڈنٹس کو با اختیار بنانے کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔کنونشن میں ایم ایل سی فردوس ٹاک مہمان خصوصی تھے۔اس موقعہ پر موجود دیگران میں پی ڈی پی کے ضلع صدر شیخ ناصر حُسین ،سینئر نائب صدر نذیر احمد شاہ، نائب صدر جعفر بابز ادہ، جنرل سیکرٹری ا شتیا ق حُسین وازا،ضلع صدر ٹریڈ یونین سجاد احمد دیو، سٹیٹ یوتھ سیکرٹری عمر ملک اور ضلع صدر پی ڈی ایس یو مدثر آہنگر بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ٹاک نے کہا کہ کنونشن کا مقصد سٹوڈنٹس، نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور یہ بات یقینی بنا نا کہ اُنکے خیالات کو سنجیدگی سے لیا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ ریاست کو موجودہ بد امنی سیاُسی صورت میں نکالا جاتا ہے اگر نوجوانوں کو تخلیقی کارروائیوں میں ملوث کیا جاتا ہے اور انکی ذہانت اور توانائی کو ایک مثبت سمت دی جاتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ نوجوان کل کا مستقبل ہیں۔اُنہوں نے سٹوڈنٹس کو اپنی پڑھائی پر توجہ مرکوز کرنے کی صلاح دی۔س موقعہ پر مختلف سکولوں ،کالجوں ،تکنیکی اداروں کے سٹوڈنٹس نے ایم ایل سی کو سٹاف کی کمی اور انفراسٹریکچر کی کمی سے واقف کرایا ۔ایم ایل سی نے اُنہیں یقین دلایا کہ وہ انکے مطالبات موذوں فورموں میں اُٹھائیں گے۔اُنہوں نے سٹوڈنٹس کو یقین دلیا کہ وہ اور انکے پارٹی لیڈران ہمیشہ انکی مدد کے لئے تیار ہیں۔ایڈوکیٹ شیخ ناصر، نذیر احمد شاہ،ا شتیاق حُسین وازا، عمر ملک اور مدثر آہنگر نے بھی کنونشن سے خطاب کیا۔