کشتواڑ//گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑ کے این ایس ایس یونٹ کی جانب سے کشتواڑ میں اے آر ٹی او آفس کے اشتراک سے ٹریفک قوانین پر ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ بیداری پروگرام میں 50این ایس ایس رضاکاروں نے زیر قیادت پروگرام آفیسر پروفیسر فیصل مشتاق شرکت کی۔پروگرام کا انعقاد شہیدی روڈ میں منعقد کیا گیا ۔اس موقعہ پر روڈ پر چل رہے تمام وہیکل ڈرائیوروں کو موقعہ پر ہی ٹریفک قوانین سے متعلق جانکاری دی گئی۔اس موقعہ پر مختلف روٹوں پر میجک وہیکلز کے کرایہ لسٹ بھی چسپاں کیا گیا۔پروگرام کے دوران ٹریفک خلاف ورزی کرنے والوںکو بھی ٹریفک قوانینپر چلنے کی تلقین کی گئی بصورت دیگر مستقبل میں سنگین کاروائی کی جائے گی۔اس موقعہ پر این ایس ایس رضاکاروں نے ٹریفک رولز کی پاسداری کرنے والے ڈرائیوروں کو انعامات سء بھی سرفراز کیا ۔این ایس ایس پروگرام آفیسر فیصل مشتاق اور اے آر ٹی او کشتواڑ ابھے شرما نے لوگوں کا یہ پروگرام کامیاب بنناے کے لئے شکریہ ادا کیا۔.