عاصف بٹ
کشتواڑ// کشتواڑ پولیس نے کشتواڑ قصبہ سے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے اسکے خلاف پریوینشن آف ایلیسیٹ ٹریفک ان نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے ضلع جیل کشتواڑ میں بند رکھا ۔ا
یس ایس پی کشتواڑ خلیل پوسوال نے بتایاکہ منشیات فروشی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں اس کا وسیع پیمانے پر ملوث ہونا اور نوجوانوں کو نشے کی گرفت میں جانے سے بچانے کے لیے اس فرد پر سخت PIT NDPSA قانون کا اطلاق ضروری ہو گیا تھا۔ اسکی شناخت محمد اقبال کھانڈے ولد بشیر احمد کھانڈے ساکنہ کیشوان حال کشتواڑ کے طور ہوئی ہے ۔سابقہ واقعات کی تحقیقات اور منشیات کی سرگرمیوں سے متعلق انٹیلی جنس کی بنیاد پر منشیات فروشی کے متعدد معاملوں میں ملوث رہا ہے۔ اس کے مالیاتی لین دین کا پتہ لگایا گیا ہے اور کھاتوں کو منجمد کر دیا گیا ہے۔ جبکہ متعلقہ حکام کی طرف سے PIT NDPSA کے احکامات جاری کرنے کے بعد مذکورہ منشیات فروش کوگرفتار کر کے ضلع جیل کشتواڑ میں بند کر دیا گیا۔