عاصف بٹ
کشتواڑ//بھارتیہ جنتا پارٹی کے سٹیٹ سکریٹری طارق کین کی جانب سے امام مرکزی جامع مسجد کشتواڑ پر پیسے لیکر بیان دینے کا الزام عایدکیاگیا جسکی امام جامع نے تردید کی اور ان الزامات کو بے بنیادقراردیا ۔بدھ کو سٹیٹ سکریٹری بی جے پی طارق کین نے چھاترو میں پارٹی کارکنان سے خطاب کے دوران امام جامع پر الزام عاید کیا تھا کہ امام جامع نے کسی شخص سے دس ہزار روپے لیکر انکے خلاف بیان دیاتھا۔ طارق کین نے بتایا کہ امام جامع نے اعلان کیا کہ طارق کین نے ہون کیا تو وہ ہندو ہوگیا جس پر مرکزی امام جامعہ فاروق احمد کچلو نے ان الزامات کی تردید کی پریس بیان جاری کرتے ہو ئے کی اور بتایا کہ سال 2015 میں طارق کین جو بی جے پی سے تعلق رکھتاہے، نے ہون میں شرکت کی ،میں نے بطور امام جامع اسکی مذمت کی تھی اور میںنے وضاحتاً یہ بات کی تھی کہ اسے توبہ کرنا چاہے ایک مسلمان کو ایسا کرنا لازمی نہیں ہے،میں آج بھی اس بات پر قایم ہو ں،اسلام میں اس چیز کی قطعاً اجازت نہیں ہے ،لہٰذا ہم اس وقت بھی اسکی مذمت کی تھی اور آج بھی اسکی مذمت کرتے ہیں۔ امام جامع نے کہا کہ اُنہوںنے مجھ پر دس ہزار روپے لینے کا الزام عاید کیا ہے وہ ثابت کرے کہ میں نے کسے پیسے لیے ہیں،ہم نے اسکے خلاف مقدمہ بھی درج کیا ہے اور قانونی طور کاروائی بھی ہوگی۔انہوںنے کہا کہ اگرچہ انہوںنے سیاسی جلسے میں معافی مانگی ہے، وہ قابل قبول نہیں ہے، انہیں عوام میں آکر معافی مانگی چاہئے جس پر سوچا جائے گا لیکن سیاسی جلسے میں معافی قبول نہیں ہے۔انکاکہناتھا’’ہم اس معاملے پر خطہ چناب کے ائمہ کرام سے بھی بات کرینگے اور جمعہ پر اس معاملے پر مذمت کی جائے گی۔اس دوران بی جے پی سٹیٹ سکریٹری طارق کین نے اس معاملے پر امام جامع سے معافی مانگی ہے۔اس دوران ادھر مجلس شوریٰ نے فوری طور پر ایک ہنگامی اجلاس بلایا جس میں طارق کین کی باتوں پر شدید رد عمل کیا گیا اور وایرل ویڈیو پر طارق کین کی مذمت کی گئی۔مجلس کے مطابق اب جبکہ گزشتہ دنوں کسی سیاسی تقریب میں طارق کین کو امام جامع کے متعلق غیر حقیقی الزامات لگاتے دیکھا جارہا ہے اس سے مسلمانوں میں کین کے متعلق کافی غصہ دیکھا جارہا ہے ۔مجلس شوریٰ سیاسی دفتر میں بیٹھ کر کوئی بھی معافی قبول نہیں کرے گی، اگر کین نے کھلے عام اسلامی حدود کو روندا ہے تو وہ کھلے عام مسلمانوں کے جمعہ اجتماع میں مسلمانوں سے معافی مانگے اور حون میں شامل ہونے پر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگے اور اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو کے توبہ کرے اگر اس نے اعلانیہ گناہ کیا ہے تو اعلانیہ معافی اور توبہ بھی کر لے اس کے علاوہ کوئی بھی بیچ والا راستہ قابل قبول نھی ہے۔اس کے علاوہ مجلس نے کشتواڑ تھانہ میں ایک FIR بھی وائرل ویڈیو کے متعلق درج کی جس پر مجلس پولیس انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ تحت ضابطہ فوری طور کاروائی کی جائے۔