کشتواڑ// پولیس نے جمعہ کو قصبہ کشتواڑ کے قریب واقع مشرقی جنگلات کے نزدیک ایک لاش بر آمد کی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ بردن گدرش ناگ دیوتا مندر کے قریب ایک لاش لٹکتی ہوئی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر دیوندر بندرال اورایس ایچ او کشتواڑ عابد بخاری کی قیادت میں جائے موقعہ پر پہنچی اورلاش کو تحویل میں لیا۔
لاش سے ایک شناختی کارڈ برامد ہوا جس کی بنیاد پر اس کی شناخت پردیپ کمار ولد بہاری لال ساکن جنواس سرتھل کے طور ہوہے ۔
بعدا ازاں لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ضلع ہسپتال کشتواڑ پہنچایا گیا اور قانونی کارروائی شروع کی گئی۔