عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ میں ہورہی غیرقانونی کانکنی پر ضلع انتظامیہ و پولیس نے سخت رویہ اپنانے اور سخت کاروائی کا انتباہ دیا۔ ضلع بھر میں ہورہی غیرقانونی کانکنی کے زریعے نکالی گئی ریت، پتھر و بجری کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہے جس کا سارا بھوج غریب عوام کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ نے میڈیا کو بتایا کہ غیرقانونی کانکنی پر ضلع انتظامیہ کا رویہ سخت ہے اور غیرقانونی طور کانکنی کرنے والوں پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کی معاملے کو ڈی ایم او و مقامی تحصیلدار کی نوٹس میں لاکراس پر روک لگائی جائے گی۔ وہیں ایس ایس پی کشتواڑ خلیل پوسوال نے کہا کہ پولیس غیرقانونی کانکنی کو روکنے کیلئے متعلقہ محکمہ کی پوری مدد کرے گی لیکن ابھی تک ہمیں محکمہ نے ہم سے تعاون نہیں مانگا۔ جہاں بھی غیرقانونی کانکنی ہوگی ہم اس پر کاروائی کریں گے۔ ضلع مائننگ افسر کشتواڑ نے بتایا کہ محکمہ کے پاس نہ ہی عملہ دستیاب ہے اور نہ ہی گاڑیاں موجود ہے۔محکمہ کو غیرقانونی کانکنی کرنے والوں کی مددکرنے کیسوال پر انھوں نے کہا اگرمحکمہ انکی مدد کرتا تو غیرقانونی کانکنی راتکی تاریکی کے بجائے دن کے اجالے میں کیوں نہیں ہوتی۔ جی اے ڈی حکمنامے کا حوالہ دیتے ہوے ڈی ایم او نے کہا کہ غیرقانونی کانکنی کوروکنے کیلئے ملٹی ڈیپارڈمنٹ ٹاسک فورم بنائی گی ہے۔اگر دوسرے محکمہ اس میں ہماری مدد نہیں کریں گے تو کس طرح پھر اس پر روک لگائی جاسکے گی۔ محکمہ فشریز کے افسرنے بتایا کہ پانی سے غیرقانوی طور ریت نکالے پر ہم انسے جرمانہ وصولتے ہیں اور ہم نے اب سخت ہدایت دی ہے اگرکوئی بھی شخص نکالتے پکڑا گیا اس پر کاروائی ہوگی۔واضح رہے کہ ضلع کی عوام نے ریت، پتھر و بجری کی آسمان چھوتی قیمتوں پر روک لگانے کیلئے انتظامیہ کو سخت اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے اور غیرقانونی کانکنی کی حمایت کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔