جموں// جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں سکیورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعہ کے روز عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا اور وہاں سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کیا۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ آج شام اسپیشل آپریشن گروپ، فوج اور نیم فوجی دستوں کی ایک ٹیم نے کشتواڑ کے لوئر بنجوار میں ایک مشترکہ تلاشی مہم شروع کی۔
اس دوران ٹیم نے یو بی جی ایل گرینیڈ،اے کے-47 میگزین، انساس راؤنڈ، اے کے-47 راؤنڈ، 9 ایم ایم راؤنڈ، چائنیز پسٹل راؤنڈ، خالی پیکا راؤنڈ بیلٹ اور چاقو برآمد کئے ۔