عاصف بٹ
کشتواڑ//منگل کی دوپہر کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ریچھ کے حملے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا جسے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیا۔کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق دچھن کے ہونذڈ علاقے میں ریچھ نے اس وقت نور حسین نامی شخص پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کیا جب وہ اپنے کھیت میں کام کررہاتھا۔اسے مقامی لوگوں نے علاج کیلئے پرائمری ہیلتھ سنٹر سوید منتقل کر دیا جہاں اسکا علاج جاری ہے۔ہسپتال انتظامیہ نے اسکی مجموعی حالت بہتر قراردی ہے اور اسکا علاج جاری ی ہے۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے علاقے میں محکمہ وایلڈ لایف کی ٹیموں کو متحرک کرنے کا مطالبہ کیا کیونکہ بقول ان کے یہ ا یک ہفتے کے اندر علاقے میں دوسرا واقعہ ہے جبکہ اس سے قبل بھی ریچھ نے خاتون پر حملہ کرکے زخمی کیا تھا جب وہ اپنے کام میں مشغول تھی۔