کشتواڑ//ضلع صدر مقام پر محکمہ کمرشل ٹیکسز نے ضلع انتظامیہ کے تعائون سے ضلع کے تاجروں کے لئے جی ایس ٹی کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کی خاطر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیاجس کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر غلام نبی بلوان نے کی۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ تمام ڈرائنگ ڈسبرسنگ افسران کی رجسٹریشن27جولائی سے شروع ہو گئی اور کسی بھی قسم کی وضاحت کے لئے www.gst.gov.inportalسے رجوع کیا جا سکتا ہے۔میٹنگ میں جی ایس ٹی کے نفاذ کی بنیادی باتوں جس میں رجسٹریشن، اندراج کو کینسل کروانے، ریٹرن فائل کرنے، ٹی ڈی ایس کی ادائیگی وغیرہ کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا گیا۔اس موقعہ پرچیف ایگزیکٹو آفیسر کشتواڑ ڈیولپمنٹ اتھارٹی جو کہ نوڈ ل آفیسر جی ایس ٹی بھی ہیں،مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کی عمل آوری کیلئے تاجروں،ماہرین تعلیم،میڈیا شخصیات،ملازمین ،وکلأ اور صنعتکاروں کو نئے ٹیکس نظام کے بارے میں جانکاری دینا انتہائی اہم ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سیلز ٹیکس نے ایک پاور پریزینٹیشن کے ذریعے جی ایس ٹی کے خدوخال کے بارے میں جانکاری دی۔ورکشاپ میں محکمہ خزانہ کے آفیسران اورٹریجری آفیسر کشتواڑ کے علاوہ سیلز ٹیکس آفیسران اورسول سوسائٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی۔