عظمیٰ نیوزسروس
کشتواڑ//محکمہ یوتھ سروسز اینڈسپورٹس کشتواڑ کے زیر اہتمام انٹر ڈویژن یو ٹی لیول کا ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گرلز کشتواڑ میں شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔اس ٹورنامنٹ نے جموں و کشمیر بھر کے نوجوان کھلاڑیوں کو کھوکھو (انڈر 17اور انڈر 19 بوائز) اور والی بال (انڈر 14گرلز) کے سنسنی خیز میچوں میں حصہ لینے کے لیے اکٹھا کیا جس میں غیر معمولی صلاحیتوں اور مسابقتی جذبے کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس تقریب کی نگرانی ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر کشتواڑ جعفر حیدر شیخ نے کی۔ کھوکھو انڈر 17کشمیر ڈویژن نے جموں پر فتح حاصل کی جہاں کھوکھو انڈر 19بوائز میں جموں ڈویژن نے کشمیر کے خلاف فتح حاصل کی۔والی بال انڈر 14 گرلز فائنل میں، جموں نے والی بال کے فائنل میں کشمیر کے خلاف 9پوائنٹس کے برتری کے ساتھ جیت حاصل کی۔اختتامی تقریب میں انعامات کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا جہاں جیتنے والوں کو ان کی شاندار کارکردگی اور کھیل کود کے لیے منایا گیا۔