کشتواڑ// پبلک اوئرنس فرنٹ کشتواڑ کے صدر شاکر صدیقی نے پریس کے نام جاری ایک بیان میں کہا کہ کشتواڑ قصبہ میں جانوروں نے عام لوگوں کی زندگی دو بھر کردی ہے ، پورا قصبہ آواراہ مویشیوں سے بھرا پڑا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں اور خاص طور سے سکول جاتے بچوں کےلئے تشویش کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ کلید چوک سے مالی پیٹھ سڑک پر یہ جانور گھومتے رہتے ہیں جو کسی حادثہ کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جانور سڑک کنارے ڈسٹ بن کے آس پاس دیکھے جا سکتے ہیں۔صدیقی نے میونسپل کمیٹی کشتواڑ انتظامیہ سے ان کھلے ڈسٹ بنوں پر ڈھکن لگانے اورآوارہ جانوروں کے مالکان پر جرمانہ لگانے کی اپیل کی ہے۔یہ قدم خطرے کو روکنے کےلئے اہم ہوسکتا ہے۔انہوں نے کشتواڑ کی سیول انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ کسی ممکنہ حادثہ سے قبل اس طرف دھیان دیں تا کہ لوگ پریشانیوں سے بچ جائیں۔