کشتواڑ//کانگریس پارٹی اورنیشنل کانفرنس لیڈران نے ضلع صدر کشتواڑ موہندر سنگھ پریہار کی موجودگی میں اپنی پارٹی میں شمولیتاختیار کی ہے ۔ پریس ریلیز کے مطابق نصیر خان نے ضلع صدر دفتر پر پروگرام کا اہتمام کیا جس میں عمر مینگو، شاہد بٹ، دانش آہنگر ودیگران بھی موجود تھے۔ جن لیڈران نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی اِن میں چوہدری ہاشم دین، محمد اسلم، محمد حنیف، محمد ابراہیم، محمد عرفان، شبیر احمد، محمد اشرف، منظور احمد اور اسحاق احمد راتھر شامل تھے۔
لوگوں میں خوف ، خواتین عدم تحفظ کا شکار
جموں میں مجرمانہ سرگرمیوں اور منشیات فروشی میں اضافہ:وکرم ملہوترہ
نیوز ڈیسک
جموں// اپنی پارٹی جنرل سیکریٹری وکرم ملہوترہ نے جموں میں جرائم اور منشیات اسمگلنگ میں اضافے پر گہرے تشویش ظاہر کی ہے۔ یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جموں میں پچھلے چند ماہ سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور آئے روز رونما ہوئے والے واقعات سے لوگوں میں خوف پھیل گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اور سول انتظامیہ کو چاہئے کہ ایسے واقعات پر روک لگانے کے لئے اقدامات اُٹھائے کیونکہ یہ لوگوں خاص طور سے خواتین کے لئے سنگین مسئلہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ الگ الگ واقعات میں دو وکلاء پر حملے کئے گئے اور لگاتار ایسے واقعات میں ہورہے اضافہ سے پولیس محکمہ کی فعالیت پر سوال اُٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔ ملہوترہ نے کہا’’جموں کے لوگوں میں خوف اور عدم تحفظ کا ماحول ہے جنہوں نے ماضی میں ایسی صورتحال کبھی نہ دیکھی۔ مجرمانہ واقعات کے پیچھے کارفرما عناصر کو گرفتار کر کے اُن کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جانی چاہئے‘‘۔انہوں نے کہاکہ منشیات سمگلنگ اور منشیات فروشی کے واقعات میں بھی پولیس محکمہ کے ناک تلے اضافہ ہورہاہے۔جموں کے متعدد مقامات پر کھلے عام منشیات فروخت ہورہی ہے ، پولیس اور دیگر ایجنسیاں منشیات اسمگلروں/فروشوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہیں جس سے نوجوانوں کی زندگیاں داؤ پر ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کہاکہ جموں میں جرائم کی صورتحال کا پولیس سربراہ جائزہ لیں اور ضروری اقدامات اُٹھانے کے لئے ہدایات جاری کریں اور متعلقہ افسران کو جوابدہ بنایاجائے۔
اپنی پارٹی یوتھ ونگ نے صوبائی کمشنر جموں سے ملاقی کی
جموں//اپنی پارٹی یوتھ ونگ کے ایک وفد نے صوبائی کمشنر جموں راگہو لانگر سے ملاقات کی اور اُنہیں نوجوانوں کو درپیش متعدد مشکلات ومسائل سے آگاہ کیا۔ یوتھ ونگ ریاستی جنرل سیکریٹری ابہے بقایہ کی قیادت میں ملاقی وفد میں صوبائی کارڈی نیٹر یوتھ ونگ وپن بالی، صوبائی سیکریٹری یوتھ ونگ سہیل کھجوریہ، صوبائی سیکریٹری یوتھ ویشاک جیوتشی اور صوبائی سوشل میڈیا سیکریٹری گوہر وانی شامل تھے۔ وفد نے سکل ڈولپمنٹ پروگرام اور خود روزگار اسکیمیں شروع کرنے کی مانگ کی اور کہاکہ کویڈ19وباء کی وجہ سے سکل ڈولپمنٹ سینٹرز میں کمی واقع ہوئی ہے۔ وفد نے موصوف سے گذارش کی کہ اِن مراکز کو بحال کیاجائے تاکہ نوجوانوں کو ہنرترقی کے مواقعے فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیاکہ قصبہ جات اور دیہی علاقوں میں بیداری کیمپوں کا اہتمام کیاجائے تاکہ نوجوان اِ س کا زیادہ سے زیادہ فائیدہ اُٹھاسکیں۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ سیلف ہیلپ گروپوں کی بحالی کا مطالبہ کیاکہ تاکہ کوالیفائیڈ انجینئرجموں وکشمیر کی ترقی کے لئے اپنی خدمات انجام دے سکیں۔ انہوں نے راکھی اور جنم اشٹمی تہواوں کے پیش ِنظر مقامی دھاگے بنانے کی حوصلہ افزائی کی جائے کیونکہ چینی دھاگہ غیر محفوظ ہے۔ وفد نے منشیات وباء ، کویڈ 19سے متعلق بیداری پروگرام، سمارٹ سٹی پروجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ صوبائی کمشنر جموں نے نوجوانوں کو بغور سنا اور یقین دلایاکہ اُن کے جائز مسائل کو حل کیاجائے گا۔