سرینگر/مغل میدان کشتواڑ میں سنیچر کو تین افراد اُس وقت جاں بحق اور مزید تین زخمی ہوگئے جب ایک گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔
حکام کے مطابق اس گاڑی کو دادپیٹھ نامی علاقے میں حادثہ پیش آیا اور اس میں تین کی موت واقع ہوئی جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
جاں بحق افراد کی شناخت غلام حسن ولد غلام محمد ساکنہ دادپیٹھ، بے بی ،دختر ایاز احمد ساکنہ دادپیٹھ اور جعفر حسین لون ساکنہ دادپیٹھ کے طور ہوئی ہے۔
زخمیوں کا علاج کشتواڑ اسپتال میں جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ رات کے دوران اُدھمپور میں ایک مسافر بس گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چھ افراد کی موت واقع ہوئی اور مزید31زخمی ہوگئے۔