عاصف بٹ
کشتواڑ // ضلع کشتواڑ کے دور دراز پہاڑی علاقے وارڈوان میں بدھ کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں 2 افراد کی موت واقع ہو گئی ہے جبکہ 2 دیگر شدید زخمی ہو تاہم علاقہ کے ہیلتھ سنٹر میں عملے کی عدم دستیابی کو لے کر مقامی لوگوں نے شدید احتجاج کیا ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ واڑون کے علاقے کھکسو منگلی اور انشن کے درمیان پی ایم جی ایس وائی کا ایک ٹریکٹر اس وقت حادثہ کا شکار ہو گیا جب وہ بر ف ہٹانے کے عمل میں مشغول تھا۔ اْنہوں نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے بچائوکاروائیاں شروع کی تاہم 2 افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ محکمہ صحت میں کام کرنے والی ایک خاتون اور پی ایم جی ایس وائی کا ایک ملازم شدید زخمی ہوئے ہیں۔متوفین کی شناخت غلام محی الدین چوپان و ٹریکٹر ڈرائیور عبدالغنی سکنہ برائن وڑوان کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت خورشید احمد پی ایم جی ایس وائی ملازم و شافیعہ بانو ملازمہ محکمہ صحت جو مہلوک ڈرائیور عبدلغنی کی بیٹی کے طور کی گئی ہے۔ ایس ڈی پی او مڑواہ دیوندر بندرال نے اسکی تصدیق کی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ انشن ہسپتال پہنچانے پر وہاں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا جسکے بعد مقامی لوگوں نے زوردار احتجاج کیا جس کی وجہ سے زخمیوں کو مزید علاج و معالجے کیلئے مڑواہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس و تحصیلدارنے زخمیوں کے علاج کیلئے مڑواہ سے ڈاکٹروں کی ٹیم کو بلایا تاہم بعد میں دونوں زخمیوں کو ڈاکٹروں نے طبی سہولیات نہ ہونے کے پیش نظر مڑواہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ مرگن و سنتھن سڑک برفباری کی وجہ سے بند ہونے سے زخمیوں کو سرینگر یا کشتواڑ منتقل کر ممکن نہیں ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ انشن ہسپتال کی ایمبولینس کئی ماہ سے کشتوارڑ ضلع ہیڈ کوارٹر پر رکھی گئی ہے اور آج زخمیوں کو واڑون سے مڑواہ منتقل کرنے کیلئے علاقے میں کوئی ایمبولینس دستیاب نہ تھی جبکہ ہسپتال کا جنریٹر سیٹ بھی غائب ہوا ہے ۔انھوں نے انتظامیہ سے اسکی علی سطح تحقیقات کا مطالبہ کیا۔اْنہوں نے بتایا کہ حسب سابقہ برفباری سے قبل ہی بیشتر ڈاکٹر اور دیگر سرکاری ملازم علاقہ مڑواہ، واڑون چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ اگرچہ علاقے میںسوموار کو ہی ہلکی برفباری ہوئی تاہم اسے قبل مرگن و سنتھن سڑک رابطے اوجاہی کیلئے کھلے تھے۔وہی لیفٹیننٹ گورنر منوج سہنا نے واڑون حادثے میں جانبحق ہونے والے افراد کے حق میں5 لاکھ جبکہ زخمیوں کو 1 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا انھوں نے کہا کہ اگر آج موسم صاف رہا تو زخمی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ضلع ہسپتال کشتواڑ میں مزید علاج کیلئے منتقل کیاجاے گا۔