چھاترو // کشتواڑ اننت ناگ شاہراہ پر امسال محکمہ تعمیرات عامہ برف ہٹا کر سڑک رابطہ بحال کرنے میں ناکام ثابت ہوا ہے جس کے باعث یہ اہم اور متبادل شاہراہ ابھی تک بدستور گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند ہے شاہراہ پر برف نہ ہٹائے جانے کو لے کر عوام ومسافروں پر شدید ناراضگی پائی جارہی ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ جہاں ریاست میں کئی دیگر سڑکوں جن میں مغل روڈ ودیگر پہاڑی شاہراوں پر سے برف ہٹا کر ان سڑکوں پر سے برف ہٹا کر گاڑیوں کی آمدورفت بحال کی گئی ہے وہیں کشتواڑ اننت ناگ شاہراہ پر سنتھن کے مقام پر ابھی تک برف نہیں ہٹائی گئی ہے جس کے باعث جہاں مسافروں کو سینکڑوں کلومیٹر میٹر سفر کشتواڑ بٹوت شاہراہ پر کرنے کو مجبور جہاں اس شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں ان گرمی کے ایام میں مسافروں کو مزید مشکلات میں مبتلا کر دیتی ہیں وہیں کشتواڑ اننت ناگ شاہراہ پر برف نہ ہٹائے جانے کے سبب تجارتی سرگرمیاں متاثر ہیں وہیں سیاحوں کو بھی سنتھن کے خوبصورت ترین مقام تک رسائی حاصل نہیں ہے جس کے باعث مقام لوگوں کے روزگار پر بھی گہرا اثر دکھائی دے رہا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کشتواڑ سنتھن شاہراہ سرکار کی عدم توجہی کا شکار ہے انہوں نے سرکار و محکمہ تعمیرات عامہ کو سڑک پر سے برف ہٹانے میں ناکام رہنے کے لئے نکتہ چینی کی شاہراہ بند ہونے کے باعث بے روزگار نوجوانوں جو کہ سنتھن کے اہم سیاحتی مقام پر دوکانوں و ہوٹل کا کاروبار کرتے ہیں میں سخت ناراضگی پائی جا رہی لوگوں کا کہنا کہ جہاں اس اہم شاہراہ کو ماضی میں اپریل کے اواخر یا مئی کے پہلے ہفتے تک برف ہٹاکر گاڑیوں کی آمدورفت بحال کی جاتی تھی وہیں اس سال سال ابھی تک سنتھن کے خوبصورت و پہاڑی مقام پر برف نہیں ہٹائی گئی ہے جس کا کام سست روی کا شکار ہے ۔ لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سنتھن کے مقام پر محکمہ تعمیرات عامہ کو برف ہٹانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کئے جانے کے حوالے سے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ مسافروں اور سیاحوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور سیاحوں کو صحت افزا مقام کی جانب راغب کیا جا سکے۔