کشتواڑ//کشتواڑ میں ضلع سطح کی کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا ،جسکی قیادت ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے کی، جو کہ پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا کے چیئر مین بھی ہیں ،نے پی ایم کے ایس وائی کے تحت 2017-18 کیلئے سالانہ ایکشن پلان کے طور پر 468.54لاکھ روپے پلان کو منظوری دی۔ پلان کے تحت خصوصی علاقوں کے پانی ڈھونے کے سٹریکچروں جیسے کہ کوہلوں اور ایچ ڈی پائپوں بشمول لال کندن مندری کوہل ،گورنہ بستی کوہل، اشیرار کوہل مڑواہ، ہنسوار کوہل، راشگواڑی سے نووز کوہل، پتھیری ناکی کوہل ،گورینا کوہل کی سر نو ترتیب،ناگرا کوہل کی سر نو ترتیب، ہلوٹی کوہل، کددر کوہل، نیچھا سے کارور کوہل، پربھا گرام کوہل و دیگر علاقوں کی کوہلوں کو ترجیحی بنیادوں پر منظوری دی گئی۔اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ، اے سی ڈی کشتواڑ، ایگزیکٹو انجینئراں اریگیشن کشتواڑ۔چیف اگریکلچر افسر کشتواڑ،پی او آئی ڈبلیو ایم پی کشتواڑ، کمانڈ ائریا ڈیولپمنٹ جموں،کشتواڑ کے این جی اوز اور ترقی پسند کسانوں کے علاوہ متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔پلان کے مختلف اجز پر تفصیلی مباحثہ کیا گیا ۔ڈی سے نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ مقامی ضروریات کے مطابق پلان کی ترتیب دیکر آبپاشی کے جدید طریقوں کا اپنائیںاور پانی کے بچائو کے لئے کام کریں۔