اشتیاق ملک
ڈوڈہ//جموں وکشمیر میں ہفتے کو ڈوڈہ اور کشتواڑ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔جبکہ دیر رات لیہہ لداخ میں بھی زلزلہ آیا۔نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق رام بن میں ہفتے کے روز 2 بجکر 3 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کا مرکز رام بن تھا۔سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.0 ریکارڈ ہوئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔کشتواڑ میں دیر رات 9بجکر 55منٹ پر ایک بار پھرزلزلہ آیا ، جسکی شدت 4.4تھی اور زمین میںگہرائی 18کلو میٹر تھی۔ادھر لیہہ لداخ میں رات9بجکر 44منٹ پر زلزلہ آیا۔ جسکی شدت 4.5تھی اور زمین میں گہرائی271کلو میٹر تھی۔۔قابل ذکر ہے کہ یہ جموں کشمیر میں گذشتہ ایک ہفتے سے بھی کم وقت آنے والا ساتواں زلزلہ ہے۔ضلع ڈوڈہ میں 13 جون کو 5.4 کی شدت کا زلزلہ آیا جس سے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔اس کے ایک روز بعد 14 جون کو صبح ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں یکے بعد دیگرے 5 زلزلے آئے ۔