کشتواڑ//کشتواڑ قصبہ میں ڈپٹی کمشنر کشتواڑ غلام بنی بلوان کی ہدایت پر مارکیٹ چیکنگ سکارڈ نے زیر قیادت تحصیلدار کشتواڑ ارشاد احمد اچانک چھاپہ مارا ۔ٹیم میں کشتواڑ میونسپل کمیٹی کے ایگزیکٹو افسر، ایس ایچ او کشتواڑ، فوڈ سیفٹی افسر کشتواڑ، ویٹرنری و شیپ ہسبنڈری کشتوار کے ڈاکٹربھی شامل تھے۔چیکنگ کا مقصد عید کے تہوار پر اشیائے خوردنی کی قیمتوں اور معیار کو برقرار رکھنا تھا ۔ٹیم نے گوشت، چکن ، میوے اور مٹھائیوں کا معائینہ کیا اورگلے سڑے پھل و سبزیوں کو موقعہ پر ہی ضائع کیا ۔ٹیم نے تمام گوشت ،چکن اور میوہ فروشوںکوایشیاء ڈھک کر رکھنے کی ہدایت دی ،تاکہ انہیں گرد وغیرہ سے محفوظ رکھا جا سکے۔