سرینگر//محکمہ باغبانی کشمیر نے کسانوں کیلئے ہیلپ لائن نمبرات جاری کئے ہیں جہاں کووڈ 19 کے لاک ڈاؤن کے دوران کسانوں کو محکمہ کے اعلیٰ افسران باغبانی سرگرمیوں سے متعلق رہبری فراہم کریں گے ۔ وہ انہیں میوہ درختوں کو دوائی چھڑکنے ، کھیتوں کے کام کاج و دیگر باغبانی سرگرمیوں کو عمل میں لانے کیلئے ضروری معلومات فراہم کریں گے ۔ ہیلپ لائین نمبرات مندرجہ ذیل ہیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ڈائریکٹوریٹ جاوید احمد 9622623996 ، چیف ہارٹیکلچر افسر ( سی ایچ او ) گاندر بل منظور احمد 9419025330 ، سی ایچ او بارہمولہ ظہور احمد 7006524304 ، سی ایچ او شوپیاں محمد یوسف 7051585438 ، سی ایچ او پلوامہ راکیش کمار 7889403879، سی ایچ او بانڈی پور محمد رمضان 7006451322 ، سی ایچ او سرینگر چمن لال شرما 7006096039 ، سی ایچ او کپواڑہ فاروق احمد 9596037070 ، سی ایچ او اننت ناگ روشن دین ڈار 7006349858 ، سی ایچ او کولگام مشتاق احمد 9622032640 اور ڈی ایچ او بڈگام الطاف مالدیال 7006499253 ۔