عظمیٰ نیوز سروس
اننت ناگ//زرعی یونیورسٹی کشمیر نے اپنے سینٹر آف ایکسی لینس فار فشریز اینڈ الائیڈ سیکٹرز میں باگوینی سلر اننت ناگ میں ایک ٹیکنالوجی نمائش اورکسانوں کے لئے پروگرام کا انعقاد کیا، جس میں اننت ناگ کے جنوبی کیمپس کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ تقریب میں مقامی کسانوں، سائنسدانوں اور زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے عہدیداروں کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی۔ایم ایل اے بجبہاڑہ ڈاکٹر بشیراحمد ویری مہمان خصوصی تھے جبکہ وائس چانسلر SKUAST-K، پروفیسر (ڈاکٹر) نذیر احمدگنائی نے تقریب کی صدارت کی۔ معززین نے کسانوں کے ساتھ بات چیت کی اور کم آمدنی والے کسانوں میں زرعی اور ماہی گیری سے متعلق معلومات تقسیم کیں تاکہ ان کی روزی روٹی کو سہارا دیا جا سکے اور خطے میں پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بشیر نے کہا کہ باگوینی میں زرعی اور ماہی گیری کے شعبوں کو نمایاں طور پر فروغ ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا’’یہ کیمپس جدت طرازی اور ہنر مندی کی ترقی کے مرکز کے طور پر کام کرے گا، روزگار کے مواقع پیدا کرے گا اور مقامی کمیونٹیز کی معاشی ترقی میں کردار ادا کرے گا‘‘۔اپنے خطاب میں پروفیسر(ڈاکٹر)نذیر احمدگنائی نے یونیورسٹی کے توسیعی نیٹ ورک کے ذریعے وادی کے ہر کونے تک پہنچنے کے وژن پر روشنی ڈالی۔