سونی پت//یو این آئی// تینوں زرعی اصلاحاتی قوانین کے سلسلے میں تحریک کار کسانوں نے 26مارچ کو ‘بھارت بند’ کا اعلان کیا ہے ۔ اس دن ریلوے اور سڑک دونوں جام کیے جائیں گے ۔ کنڈلی بارڈر پر بدھ کے روز منعقد سنیُکت کسان مورچہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ میٹنگ میں ہوئے فیصلوں کی اطلاع دیتے ہوئے سنیُکت کسان مورچہ کے رکن بوٹا سنگھ بُرجیگل نے بتایا کہ پہلے سے ہی مورچہ نے 15 جون کو ٹریڈ یونین کے ساتھ اینٹی کارپوریٹس اور نجکاری کی مخالفت مین مظاہرے اور دھرنے کا پروگرام دے رکھا ہے ۔ اس میں ڈیزل اور پٹرول اور رسوئی گیس کی بڑھتی قیمتوں کو بھی جوڑا گیا ہے ۔ یہ مظاہرہ ہر ضلع میں ریلوے اسٹیشن کے باہر ہوگا اور اس کے بعد تنظیم میمورنڈم دے گی۔ کسان رہنماؤں نے کہا کہ اس بار مورچہ کی میٹنگ میں اہم فیصلہ 26 مارچ کو ‘بھارت بند’ کرنے کا کیا گیا ہے ۔ اس دن کسان تحریک کو چار ماہ پورے ہو رہے ہیں۔