سانبہ //کسان وکاس کیندر کا دوسراسائنسی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس منگل کے روز بھارگو ڈگری کالج سانبہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی قیادت سکاسٹ جموں کے وائس چانسلر ڈاکٹر کے ایس رسم نے ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر جے پی شرما ، ایسو سی ایٹ ڈائریکٹر ایکسٹیشن آر کے اروڑہ ، ڈین ایف او اے ڈاکٹر ڈی پی ابرول اورچیف سائنٹسٹ آئی جی ایف آر آئی پالمپور ڈاکٹر سدیش ردھوترہ کی موجودگی میں کیا۔اجلاس کا اہتمام2018-19 کی رپورٹ کا جائزہ لینے اور 2019-20 کے لئے سالانہ پلان کو حتمی شکل دینے کیلئے منعقد کیا گیا تھا۔وائس چانسلر نے اپنے صدارتی خطبہ میں کے وی کے کی جانب سے انجام دی گئی کام کی ستائش کی اور کے وی کے کو کھیتی پر توجہ مروکزکرنے کی صلاح دی، تاکہ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کیا جا سکے۔اجلاس میںمحکمہ کے ضلع سربراہوں بشمول زراعت، انیمل ہسبنڈری،باغبانی، نبارڈ اور ضلع کے کسانوں و خواتین کسانوں نے بھی شرکت کی۔کے وی کے سانبہ کے سربراہ ڈاکٹر ونود گپتا نے سال2018-19 کے لئے سالانہ رپورٹ پیش کی ۔اس موقعہ پر سکاسٹ۔جے کے ڈین ڈاکٹر ڈی پی ابرول نے اگریکلچرل سائنسز کی فیکلٹی کو کسانوں کے مسائل حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کی۔