سرینگر //شوہل ہونڈائی نے منگل کو ایم اے روڈ سرینگر پرواقع اپنے شوروم میں ’’ نئی کریٹا ‘‘ گاڑی کو رسمی طور پر بازار میں اتارا ہے۔ نئی کریٹا کی رسم رونمائی کے موقع پر سی ایس اینڈ سی ایم ایس بی آئی کے چیف جنرل منیجر معروفہ شفیع نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر شوہل گروپ آف کمپنیز کے چیرمین محمد گورو، ڈائریکٹر شوہل گروپ بلال گورو، ڈائریکٹر شوہل گروپ، سیلز منیجر شوہل گروپ عابد یوسف وانی ، دیگر عملہ اور گاہکوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر بلال گورو نے کہا کہ سال 2015میں کریٹا ایس یو وی زمرے میں ایک بہترین گاڑی بن کر ابھری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کریٹا گاڑی کے چار لاکھ گاہکوں کی موجودگی سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ کریٹا اور ایک بہترین گاڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ سال 2018کی نئی کریٹا گاڑی ایک نیا معیار مقرری کرے گی اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ گاری صارفین کو ایک نیا تجربہ کرائے گی۔ کریٹا کو سال 2016میں(ICOTY) انڈین کار آف د ی ایئر قرار دیا گیا ہے۔