سرینگر//جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے جموں کشمیر کرکٹ ٹیم کے کپتان کے خلاف کرکٹروں کے ایک گروپ کی طرف سے الزامات عائد کرنے کی تحقیقات شروع کی ہے۔13موجودہ کرکٹروں کی طرف سے جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکیٹوافسر ایس اے ایچ بخاری کوایک یاداشت پیش کرنے کے بعد،جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے کرکٹروں کو اپنے بیانات قلمبند کرانے کیلئے نوٹس جاری کی ہے۔جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹوکی طرف سے ایک کرکٹر کوبھیجی گئی نوٹس میں کیا گیا ہے،’’15فروری کو ذیل میں دستخط کنندہ نے آپ سمیت موجودہ کرکٹروں کی طرف سے ایک یاداشت وصول کی ہے جس میں کئی معاملات کواُبھارا گیا ہے اور جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے کپتان کے خلاف الزامات عائد کئے گئے ہیں۔‘‘نوٹس میں مزیدکہاگیا ہے کہ یاداشت میں اُبھارے گئے مسائل کی حقیقت جاننے کیلئے آپ کو22فروری کو جموں میں ذیل میں دستخط کنندہ کے دفتر میں حاضر ہونے کوکہا جاتا ہے تاکہ آپ کا بیان قلمبند کیاجائے اورقواعد کے تحت مزید کارروائی کی جائے۔